جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد سربیا کی فٹ بال ٹیم کا رد عمل سامنے آگیا،اپنی ٹیم کے سوئٹزر لینڈ کیخلاف میچ کے موقع پر سربیا کی ٹیم کے سٹرائیکر ڈوسن ولاہووچ نے پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا مجھے افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔ ان پر الزامات تھے کہ ان کے 2022کے ورلڈ کپ میچ میں کم وقت کیلئے شرکت کی وجہ یہ تھی کہ اس دوران وہ اپنی ٹیم کے گول کیپر راجکووچ کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث تھے،اپنے ملک کے میچوں میں سربیا کے سٹرائیکر کی عدم موجودگی نے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا اور سربیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ورلڈ کپ میں ان پر بھروسہ نہ کرنے کی وجہ ان کے اپنے ساتھی راجکووچ کی اہلیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کی استواری تھی۔ تاہم سٹرائیکر ڈوسن ولاہووچ نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے،سوئٹزرلینڈ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے ولا ہووچ نے کہا مجھے افسوس ہے کہ مجھے ورلڈ کپ میں پریس کانفرنس کا آغاز اس طرح کرنا پڑا، لیکن مجھے اس پر بات کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ میرا نام اچھالا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اتنی احمقانہ بات پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بات واضح ہے کہ یہ لوگ بور ہو رہے ہیں اور ان کے پاس اس سے بہتر کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ موجودہ وقت میں ان کا یہ کام ٹیم کے قومی مفاد کے خلاف ہے،22سالہ ولاہووچ نے کہا کہ ہم پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں اور ٹیم کا ماحول پہلے سے بھی بہتر ہوگیا ہے۔ یہ کہانیاں مضحکہ خیز ہیں۔ میں صرف اپنے نام اور سالمیت کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں اس کا مقابلہ کروں گا ، اگر ضروری ہوا تو قانونی کارروائی بھی کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی