i بین اقوامی

جنوبی کوریائی موسیقی کیوں سنی؟ شمالی کوریا میںنوجوان کو سرعام سزائے موتتازترین

July 01, 2024

شمالی کوریا میں کے پوپ موسیقی سننے اور تقسیم کرنے پر نوجوان کو سر عام تختہ دار پر لٹکائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری کے تحت جاری کی جانے والی انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کو کے پوپ میوزک اور فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر سرعام سزائے موت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ایک جنوبی صوبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو 2022 میں 70 جنوبی کوریائی گانے سننے اور 3 فلمیں دیکھنے اور انہیں تقسیم کرنے کے جرم میں سرعام سزائے موت دی گئی۔ سزا پانے والے نوجوان پر 2020 میں نافذ ہونے والے ایک قانون کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے تحت جنوبی کوریا میں تیار مواد دیکھنے یا سننے پر سخت پابندی لگادی گئی تھی۔ اس پابندی کا مقصدشمالی کوریائی باشندوں کو مغربی اثرات سے بچانے کی اس مہم کا حصہ ہے جو سابق صدر کم جونگ ال کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ موجودہ صدر کے دور میں اس مہم کو مزید زوروں سے شروع کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی