جنوبی کوریا کا ایک لڑاکا طیارہ ملک کے مغربی پانیوں میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کو یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی فضائیہ کا ایف۔4ای لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطا بق دوپہر تقریبا 12بجکر 20منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8بجکر20منٹ) پر ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے سے قبل، لڑاکا طیارہ دارالحکومت سیول سے 35 کلومیٹر جنوب میں سوون میں اپنے اڈے پر واپس جا رہا تھا۔ دو پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اب تک کسی شہری کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فضائیہ نے واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی