جنوبی افریقا میں پولیس نے ایک فارم سے 100ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات تیار کرنے والی فیکٹری دریافت کر کے 4ملزمان کو حراست میں لے لیا،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے شمالی علاقے گروبلرزڈل میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر چھاپہ مار کر میکسیکو کے دو باشندوں سمیت 4افراد کو حراست میں لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے کے دوران سکیورٹی اداروں نے فارم سے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات تیار کرنے والی فیکڑی دریافت کی اور کرسٹل سمیت دیگر منشیات تیار کرنے والے کیمیل بھی برآمد کر لیے،جنوبی افریقا کے وزیر برائے پولیس سینزو مشنو نے 2ارب مقامی مالیت کی منشیات بنانے والی فیکٹری پکڑنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پولیس حکام نے کہا کہ اس پکڑی جانے والی فیکٹری میں جو چیز دوسرے معاملات سے مختلف تھی وہ میکسیکن شہریوں کی اس معاملے میں شمولیت تھی،پولیس حکام کا کہنا ہے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جو منشیات تیار کی جا رہی تھی اسے جنوبی افریقا کی مارکیٹ میں ہی سپلائی کیا جانا تھا یا پھر اسے دوسرے ملکوں میں اسمگل کیا جانا تھا،میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوبی افریقا میں موجود اپنے سفارتخانے سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی دستاویز موصول نہیں کی ہے تاہم متعلقہ حکام وہاں پر موجود مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاکہ میکسیکن شہریوں کی اس معاملے میں شمولیت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی