جنوبی افریقہ کے پلینس برگ نیشنل پارک میں ایک ہسپانوی سیاح ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا ،جنوبی افریقن پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 43سالہ سیاح نے ہاتھیوں کی قریب سے تصویریں اتارنے کے لئے سیاحوں کی مخصوص گاڑی سے اتر گیا، ہاتھیوں نے سیاح کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے،ہلاک ہونے والے سیاح کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیگر 3سیاح گاڑی میں رہنے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی