i بین اقوامی

جنگ نہیں چاہتے ، ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے،یونانتازترین

January 20, 2023

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ اور یونان کے مسائل کا حل ٹیبل پر ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتے ہوئے نہیں دیکھتے ہیں،سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF)کے موقع پر میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں میتچو تاکیس نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے بہت زیادہ تنا چل رہا ہے اور اس کا حل نکالا جا سکتا ہے اور آپس کے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے،میتوچاکیس نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان بنیادی مسئلہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں سمندری دائرہ اختیار کے علاقوں کی حد بندی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عاقل انسانوں کی طرح ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کرنے اور اپنے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے،کریاکوس میتچو تاکیس نے کہا کہ مستقبل قریب میں یونان اور ترکیہ میں انتخابات ہوں گے، میتچو تاکیس نے کہا، "میرے خیال میں تنا کو کم کرنے، مشترکہ مفاد کے مسائل پر کام کرنے، اور اختلاف دور کرنے سے متعلق اتفاق کرنے کے کئی ایک طریقہ کار موجود ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان سے کئی بار مذاکرات کیے ہیں ، اگرچہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ صدرایردوان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ان مسائل کو حل نہ کیا جاسکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی