اسرائیل کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک نے خبردار کیا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، وزیردفاع نے غزہ جنگ کے دوران جتنے دعوے کئے تمام بے بنیاد تھے۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے اور تیز مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔لبنانی تنظیم کے مطابق زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد اب تک 55 اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ سو زخمی کر دیئے ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جمعرات کو اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی