i بین اقوامی

جنگ بندی کی تجویز ہمیں لڑائی دوبارہ شروع کرنے سے نہیں روکتی، نیتن یاہوتازترین

June 04, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز ہمیں لڑائی دوبارہ شروع کرنے سے نہیں روکتی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے غزہ کے حوالے سے پیش کی گئی جنگ روکنے کی تجویز کے حوالے سے ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے ارکان کو مطلع کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز اپنی موجودہ شکل میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگر حماس کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ہمارے پاس جنگ دوبارہ شروع کرنے کا آپشن موجود ہو گا۔ نیتن یاہو نے غیر عوامی بیانات میں قانون سازوں کو یقین دلایا کہ یہ تجویز اسرائیل کو کسی بھی وقت لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جب اسے لگے گا کہ مذاکرات "بے سود" ہیں تو ہم غزہ میں جنگ دوبارہ چھیڑ دیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ مذاکرات کے بعد کے مرحلے میں حماس کے زیر حراست تمام افراد کی رہائی،حماس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور غزہ کی پٹی پر اس کی حکمرانی کے خاتمے پر اصرار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی