i بین اقوامی

جہیز کا لالچ، بھارت میں سسرالیوں نے حاملہ بہو کے ہاتھ پیر کاٹ کر لاش جلا دیتازترین

July 24, 2024

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 23سالہ حاملہ بہو کو سسرالیوں نے جہیز نہ لانے پر ہونے والے جھگڑے کے بعد قتل کردیا اور ہاتھ پیر کاٹ کر لاش جلا دی،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع راج گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ رینا تنور اور متھن تنور کی شادی 5 برس قبل ہوئی تھی اور دونوں کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ کی رپورٹ پر جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو رینا کی لاش کی راکھ پائی۔ اس کے ہاتھ پاوں کاٹ کر اور چہرہ مسخ کرنے کے بعد آگ لگائی گئی تھی۔میکے والوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی رینا پھر سے امید سے تھی اور گود بھرائی کی رسم وغیرہ کے لیے سسرالیوں کے لیے تحفے تحائف نہ لانے پر جھگڑا ہوا تھا۔سسرال والے اس ہولناک واردات کے بعد سے فرار ہیں۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے پہلے روز سے رینا کو جہیز نہ لانے کے طعنے دیے جاتے تھے اور اس بات پر جھگڑے ہونا معمول کی بات تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی