i بین اقوامی

جی سیون ورچوئل اجلاس کا اعلامیہ جاری،فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہتازترین

December 07, 2023

جی سیون رہنمائوں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرلیا،جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا،اجلاس میں جی سیون رہنمائوں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنیکی پالیسی کاحصہ ہے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی