i بین اقوامی

جی 7 ممالک چین کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کے بیانات کوعملی جامہ پہنائیں:ترجمانتازترین

November 11, 2023

چین نے گروپ سیون (جی 7) کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے اور اسکی اقتصادی پیشرفت اور ترقی میں رکاوٹ نہ بننے کے بارے اپنے وعدوں پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کریں۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں بدھ کے روز جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بیان سے متعلقہ سوال کے جواب میں کیا، جس میں چین کے ساتھ واضح روابط کی اہمیت اور چین سے براہ راست خدشات کے اظہار پر زور دیا گیا تھا۔وانگ نے کہا کہ جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے اور چین کی اقتصادی ترقی اور ترقی میں رکاوٹ نہ بننے کی تجویز پیش کی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جی 7 کے رکن ممالک اپنے الفاظ پر حقیقی معنوں میں عمل کریں گے اور چین کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔وانگ نے کہا کہ ہم جی7 کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں کہ چین عالمی معیشت کومسخ کرتے ہوئے معاشی دبا ڈالنے میں ملوث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی