چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے بھارت میں ہونیوالے جی 20اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی معذرت کے بعد ان کی جگہ وزیراعظم لی کوانگ ممکنہ طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جی 20اجلاس میں صدر شی جن پنگ کے شرکت نہ کرنے پر مجھے مایوسی ہے لیکن میں پھر بھی ان سے ملوں گا،تاہم صدر بائیڈن نے اجلاس میں شرکت پر گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور ویتنام، امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں ہی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی