i بین اقوامی

جب تک یوکرین قائم ہے ساتھ دینا جاری رکھیں گے، امریکی صدرتازترین

December 22, 2022

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی سے کہا ہے کہ "اندیشوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جب تک یوکرین قائم ہے ہم اس کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے، 24فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں یوکرین کے صدر زلنسکی نے امریکہ کے صدر با ئیڈن کے ساتھ وائٹ ہاوس میں دو طرفہ ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے حساس انفراسٹرکچر کو ہدف بنا کر جنگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ جنگ شروع ہوئے 300 سے زائد دن گزر چکے ہیں اور اس عرصے میں یوکرین کے عوام نے روس اور دنیا کو دِکھا دیا ہے کہ انہیں اپنے ملک سے کس قدر محبت ہے اور اس کے دفاع کے لئے ان کا عزم کس قدر پختہ ہے،انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک یوکرین کی مدد کرنا جاری رکھے گا،صدر زلنسکی کی طرف رخ کر کے انہوں نے کہا ہے کہ "جناب صدر صاحب آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب تک یوکرین کا وجود برقرار ہے ہم اس کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے"،زلنسکی نے کہا کہ "جنگ کے حالیہ 30دنوں میں ہم نے امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہم حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کے اتحادی بن گئے ہیں"انہوں نے یوکرین کی حمایت و تعاون پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے،صدر زلنسکی نے کہا کہجارحیت کا خاتمہ ہوناچاہیے، درپیش مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کر کے یوکرین کی زمینی سالمیت کو یقینی بنانا اور ایک حقیقی جنگ کے آغاز سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی