امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک 14سالہ طالب علم نے اپنے دو ساتھی طالب علموں اور دو اساتذہ کو ہلاک اور نو کو زخمی کر دیا، پولیس حکام کے مطابق جارجیا کے علاقے وندر میں اپالاچی ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ نو افراد کو گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو استاد شامل ہیں،جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بتایا کہ فائرنگ 14سالہ کولٹ گرے نے کی جو اسکول کا طالب علم تھا ، اس پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور اس پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا،ڈائریکٹر کرس ہوسی نے فائرنگ کے محرکات بتانے سے انکار کر دیا، انہوں نے نہیں بتایا کہ فائرنگ میں کس قسم کی بندوق استعمال کی گئی تھی،پولیس کے مطابق حملہ آور کا اسکول میں ایک ڈپٹی نے سامنا کیا، جس کے بعد طالب علم نے خود کو نیچے گرا لیا اور ہتھیار ڈال دیے،یہ واقعہ اٹلانٹا سے تقریبا 50میل (80کلومیٹر)شمال مشرق میں اسکول میں پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی