جاپانی حکام نے فوجی نامی پہاڑ کے قریب تفریحی مقام پر سیاحوں کی کثرت کے باعث اکٹھے ہونے والے کچرے سے نمٹنے کے لیے جدید کوڑے دان نصب کیے ہیں جو کچرا زیر زمین دبادیتے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق کوہِ فوجی کے قریب تفریحی مقام پر سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد معمول ہے جس کی وجہ سے وہاں کوڑا بہت اکٹھا ہوجاتا تھا،حکام نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وہاں سمارٹ کوڑے دان نصب کیے جن میں کچرے کی مقدار کو جانچنے کے لیے ان کے اندر سینسر نصب ہیں ،یہ کوڑے دان خودکار نظام کے تحت کچرے کو دبا دیتے ہیں جس سے ان کی کچرا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پانچ گنا بڑے جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی