جاپان میں سمندری طوفان نان ماڈول پیر کے روز جنوب مغربی علاقوں کو تیز بارش اور ہواں کے ساتھ ٹکرایا گیا جس کے باعث 30 لاکھ افراد نقل مکانی کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے، جب کہ اب اس طوفان کا رخ ٹوکیو کے شمال کی طرف ہو گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے سیلابی پانی سے متعدد گھر وں کو نقصان پہنچا اور پیر کی صبح ایک فارمہاوس سے پانی میں ڈوبی ایک گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی اور مٹی کے تودے میں پھنس جانے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔ ۔انتظامیہ کی خصوصی وارننگ پر علاقائی ٹرین سروس ، پروازیں اور بحری جہازوں کا سفر منسوخ کر دیا گیا ہے اور 30 لاکھ افراد کے شہر سے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ہزاروں افراد پناہ گاہوں میں موجود ہیں جب کہ کاگوشیما اور میازاکی میں 25 ہزار 680 خاندان پہلے ہی بجلی سے محروم تھے۔مقامی میڈیا کے طابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی جے ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان نانماڈول کی وجہ سے 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور تیز ہواں، طوفانی لہروں اور موسلادھار بارشوں کا سبب بننے والے نان ماڈول سے ایسے خطرے کا سامنا ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔جے ایم اے کے سربراہ ریوتا کورورا نے مزید کہا کہ طاقتور طوفان کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کئی مکانات گرنے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی