جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ این ایچ کے کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موسمِ برسات کے اختتام کے بعد آئندہ ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی