جاپان کے اشیکاوا صوبے میں نوٹو اور سوزو کے علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 9ہو گئی ،جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق نوٹو اور سوزو کے علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ کر 8افراد لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے،بہت سے افراد کو سیلابی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی