i بین اقوامی

جاپان کا غزہ کے شہریوں کو 10ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلانتازترین

October 17, 2023

جاپان نے غزہ کے شہریوں کو 10ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کو امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی،وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس تنازعے کے تمام فریق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔واضح رہے کہ 7اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 2800سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی