i بین اقوامی

جاپان کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کا شین ژین واقعہ سے کوئی تعلق نہیں :چینی ترجمانتازترین

September 21, 2024

چین نے واضح کیا ہے کہ جاپان کے ساتھ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج سے متعلق دو طرفہ معاہدے کا شین ژین میں ہونے والے انفرادی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج سے متعلق طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کیں۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ چین اور جاپان کے درمیان دوطرفہ معاہدے کی تفصیلات اور اجرا کے وقت کا تعین دونوں ممالک کے درمیان تفصیلی مشاورت کے ذریعے کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ شین ژین میں ایک لڑکے سے ہونے والی چاقو زنی کی انفرادی واردات کے بارے میں ہم نے بارہا اپنا موقف بیان کیا ہے کہ دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی