جاپان اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے جوہری ایندھن کی تحقیقی تنصیبات میں سے ایک میں تابکار مواد کے اخراج کی تصدیق کی ہے،عالمیمیڈیاکے مطابق جاپان اٹامک انرجی ایجنسی کی نیوکلیئر فیول سائیکل انجینئرنگ لیبارٹریز میں پلوٹونیم فیول ڈیولپمنٹ روم نمبر 3کے اندر لیکیج پائی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق یہ آلودگی گلوو باکس کے سامان کے معمول کے معائنے کے دوران دریافت ہوئی اور گلوو باکس کے اوپر اور نیچے دونوں جگہ پائی گئی، جس میں تابکار سرگرمی کی بلند ترین سطح تقریبا 33بیکرلز تھی،جاپان اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگرچہ گلوو باکس میں جوہری ایندھن کا مواد موجود تھا، لیکن یہ حالیہ استعمال میں نہیں تھا اور مکمل طور پر دو سالہ معمول کے معائنہ سے گزر رہا تھا،انہوں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ جوہری مواد کے لیک ہونے سے سہولت کے چار عملے کے ارکان کی صحت یا آس پاس کے ماحول پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے تاہم تابکار مواد کے اخراج کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی