جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے رہائشی علاقے میں 3 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ٹوکیو میٹرو پولیٹن پولیس اور ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی سروسز شعبیکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے حوالے سے اطلاع گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے موصول ہوئی۔پولیس کے مطابق کہ آگ نے عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت سے 1 شخص کو باہر نکالا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔آگ کیوں اور کیسے لگی اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی