بھارت کے شہر جورہٹ کی ایک فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ میں تیندوے کے حملے میں 15افراد کو زخمی کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں پیش آیا جہاں ایک تیندوے نے رین فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے رہائشی ملازمین پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے،ویڈیو میں کیمپس کے احاطے میں موجود تیندوے کو حفاظتی جالیوں سے چھلانگ لگا کر روڈ پر آتے ہوئے اور گاڑی پر بھی حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندوے نے 24گھنٹوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، خواتین اور بچوں سمیت 15افراد کو زخمی کیا ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،محکمہ جنگلات کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے اور اسے پرسکون کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ حکام کی جانب سے رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی