چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے یسلا کے بانی ایلون مسک پر ان کے اس سائبر ٹرک کو ناکارہ بنانے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے گذشتہ ماہ ایلون مسک سے حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا۔رمضان قادروف، جنہوں نے 17سال سے آہنی گرفت سے چیچنیا پر حکمرانی کی ہے، نے اگست میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ الیکٹرک گاڑی میں گھومتے ہوئے دکھائی دیے اور اس کی چھت پر مشین گن لگی ہوئی دکھائی دے رہی تھی،قادروف نے دعوی کیا کہ انہیں یہ گاڑی ایلون مسک سے ملی، تاہم ٹیسلا کے مالک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے جھوٹ قرار دیا، 47 سالہ قادروف نے اپنے ٹیلی گرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مسک نے سائبر ٹرک کو غیر فعال کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے لیے یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ وہ اپنے دل کی گہرائیوں سے مہنگے تحائف دیتا ہے اور پھر انہیںغیر فعال کر دیتا ہے۔قادروف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی دعوی کیا کہ جو گاڑی انہیں ملی تھی وہ لڑائی میں استعمال ہوئی تھی اور اسے روسی فوجیوں کی مدد کے لیے یوکرین بھیجا گیا تھا، جہاں اس نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی