سانائیکے نے سری لنکا کے نویں ایگزیکٹو صدر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے کے بعداپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، میرا بنیادی کام ایک نیا سیاسی کلچر تخلیق کرنا ہے۔ ڈیسانائیک نے کہا کہ وہ ماہرین کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ملک کے لئے بہترین فیصلے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کو تمام بیرونی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت ہے اور میں سب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی