اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو واپس لانے کے پابند ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابقاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کو ہر قیمت پر واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن اور اس مقام پر جیسا کہ اس کے علاوہ بھی ہمارے ملک میں کئی مقام ہیں جہاں ہمارے لوگ ہلاک ہوئے تھے یا ہمارے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا ہم اس بات کے پابند ہیں کہ ہم یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔نیتن یاہو نے کہا یرغمالی ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانی اپنے ملک کے لئے ہے، ہم نے ایک خوف ناک قتل عام کو ایک سال پہلے دیکھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی