یورپین کمیشن کی سربراہ وان ڈیر لین نے یوکرین جنگ کے بعد پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ای یو ہائیڈروجن بینک کے قیام کا اعلان کر دیا۔ای یو ہائیڈروجن بینک ہائیڈروجن مارکیٹ کی تعمیر میں 3 بلین یورو کی سرمایہ کاری کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین کمیشن کی سربراہ نے اسٹراسبرگ میں ای یو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کیلئے یورپی یکجہتی متزلزل نہیں ہوگی، انہوں نے یوکرین میں اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے یورپی یونین 100 ملین یورو مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔وان ڈیر لین کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی مارکیٹ تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل کرنے کے لیے کام کریں گے۔۔سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ یوکرین کی یورپی مارکیٹ تک بلا رکاوٹ رسائی کے لیے کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی