سپین، آئرلینڈ اور ناروے کے بعد یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنیکی منظوری دے دی، 90رکنی پارلیمنٹ میں سے 52ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ دیگر اراکین غیرحاضر رہے۔سلووینیا کا کہنا تھا کہ 2ریاستوں کاقیام ہی مشرقی وسطی میں امن لاسکتا ہے،30مئی کو سلووینیا نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم روبرٹ گولوب نے سلووینیا کے دارالحکومت لوبیانا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلووینیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی