i بین اقوامی

یورپی کمیشن نے پولینڈ اور ہنگری کی جانب سے یوکرینی اناج کی درآمد پر عائد پابندیوں کو مسترد کر دیاتازترین

April 17, 2023

یورپی کمیشن نے پولینڈ اور ہنگری کی جانب سے یوکرینی اناج کی درآمد پر عائد پابندیوں کو مسترد کر دیا ،پولینڈ اور ہنگری کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں ان کے کاشتکاری کے شعبوں کو سستی درآمدات سے بچانے کے لیے ضروری ہیں جبکہ پابندیوں کا اطلاق اناج، دودھ کی مصنوعات، چینی، پھل، سبزیوں اور گوشت پر ہوگا اور یہ جون کے آخر تک نافذ العمل رہے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا کہ تجارتی پالیسی بنانا انفرادی رکن ممالک پر منحصر نہیں ہے اور یکطرفہ اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تاہم کمیشن نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ پولینڈ اور ہنگری کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں گے،کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے مشکل وقت میں ، یورپی یونین کے اندر تمام فیصلوں کو مربوط رکھنا بہت ضروری ہے،واضح رہے کہ یوکرین کا زیادہ تر اناج بحیرہ اسود کے ذریعے برآمد کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ سال روس کے حملے نے برآمدی راستوں میں خلل ڈالا اور اس کے نتیجے میں اناج کی بڑی مقدار وسطی یورپ تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں روس کے ساتھ ایک معاہدہ یوکرین کو سمندری راستے سے برآمدات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے ،پولینڈ اور ہنگری نے چند روز قبل اس اقدام کا اعلان کیا اور یہ فیصلہ مقامی کسانوں کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی