i بین اقوامی

یورپی یونین سے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق مشاورت پر ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے، چینتازترین

July 09, 2024

چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ایک عہدیدار کا یہ بیان حقائق سے برخلاف ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے یورپی یونین کے مہینوں تک رابطے کی کوششوں کے باوجود الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق مشاورت نہیں کی تھی۔ وزارت کے ایک ترجمان نے چین میں یورپی یونین کے سفیر جارج ٹولیڈو البینانا کے حوالے سے میڈیا سوال کے جواب میں کہا کہ اکتوبر 2023 میں یورپی یونین کے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اینٹی سبسڈی تحقیقات شروع کرنے کے بعد سے چین دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر اس کی سخت مخالفت کرتا رہا ہے۔ ترجمان نے گزشتہ مہینوں میں اعلی رہنماں اور وزارتی سطح پر براہ راست ملاقاتیں اور خطوط کے ذریعے اس معاملے پر دو طرفہ تبادلوں کا حوالہ بھی دیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے انتہائی خلوص کا مظاہرہ کیا اور وہ پرامید ہے کہ یورپی یونین مشترکہ کوششیں کرکے اپنے خلوص کا مظاہرہ کرے گا اور مشاورتی عمل آگے بڑھائے گا تاکہ جلد از جلد باہمی قابل قبول حل نکالا جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ تجارتی تحفظ پسند اقدامات عالمی ماحول دوست صنعتوں میں ترقی اور گاڑیوں کی صنعت میں تعاون کے لئے نقصان دہ ہیں اور تمام ممالک کو ماحول دوست تبدیلی میں پیشرفت کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کسی بھی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو تجارتی امور کو سیاسی رنگ دیں اور اسے بطور ہتھیار استعمال کریں ۔ قوانین کا غلط استعمال اور چین کو دبانے والے کسی بھی اقدام کے ردعمل میں چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی