i بین اقوامی

یورپی یونین ممالک میں روس کی سفارتی موجودگی کا درجہ کم کر دیا گیا'ماریہ زاہروواتازترین

November 28, 2022

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک میں روس کی سفارتی موجودگی کو کم ترین درجے پر کر دیا گیا ہے۔ماریہ زاہرووا نے مغربی ممالک کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے بعد روس کی اختیار کردہ تدابیر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، یورپی یونین ممالک میں اپنی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ موجودگی ایک یا دو ڈپلومیٹ سے زیادہ نہیں ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان ممالک میں سفارتی موجودگی کا سبب وہاں موجود روسی شہریوں کے مختلف نوعیت کے دستاویزات اور پاسپورٹ سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے۔یاد رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دیئے تھے، روس اس تاریخ سے مغربی ممالک میں کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی