یورپی یونین کو جنوری میں مجموعی طور پر 34.6بلین یورو کا غیر ملکی تجارتی خسارہ ہوا ہے،یورپی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری میں یورپی یونین کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.6فیصد اضافے کے ساتھ 198.6بلین یورو رہیں جبکہ درآمدات 7فیصد اضافے سے 233.2بلین یورو تک پہنچ گئی ہیں،اس طرح یورپی یونین کا غیر ملکی تجارتی خسارہ جنوری میں 34.6بلین یورو تک پہنچ گیا ہے،یورو زون میں، 2022کے اسی عرصے کے مقابلے جنوری میں برآمدات 11فیصد بڑھ کر 222.9بلین یورو ہو گئیں، جبکہ درآمدات 9.7فیصد بڑھ کر 253.5بلین یورو ہو گئی ہیں،یورو زون کا تجارتی خسارہ جنوری میں 30.6بلین یورو ریکارڈ کیا گیا،اس عرصے میں یورپی یونین کے ممالک سے سب سے زیادہ درآمد کرنے والے ممالک میں 37بلین یورو کے ساتھ امریکہ 26.9بلین یورو کے ساتھ انگلینڈ، 17.4بلین یورو کے ساتھ چین، 15.8بلین یورو کے ساتھ سوئٹزرلینڈ اور ترکیہ کے ساتھ 8.5بلین یورو کی درآمدات کی ہیں،یورپی یونین کے ممالک کو سب سے زیادہ برآمد کرنے والے ممالک میں 47.3بلین یورو کے ساتھ چین، 30.3بلین یورو کے ساتھ امریکہ، 17.7بلین یورو کے ساتھ انگلینڈ، 13.2بلین یورو کے ساتھ ناروے، 11.6بلین یورو کے ساتھ سوئٹزرلینڈ اور 9بلین یورو ہیں، روس 8.1بلین یورو اور روس ہیں، 8.1بلین یورو کے ساتھ ترکی کا نمبر آتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی