یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یوکرین کے لئے مزید امداد کی اپیل کی ہے، اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کا یوکرین کے لئے سالانہ 5بلین یورو کی امداد کا وعدہ کوئی ہدف نہیں بلکہ بلند ترین سطح ہے، ہم اس امداد کو 2027تک جاری رکھنے کا ہدف رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اسلحے کی ترسیل کے لئے یوکرین کو اس وقت تک 3.6بلین یورو سے زیادہ امداد فراہم کر چکی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج راہداری سمجھوتے کا خاتمہ پوری دنیا کی طرح یورپ کو بھی متاثر کرے گا، موجودہ صورتحال انرجی کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی