i بین اقوامی

یورپی یونین کے چینی ای ویز پرٹیکس کیخلاف ڈبلیو ٹی اومیں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، چینتازترین

June 14, 2024

چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کی طرف سے چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی درآمدات پر عارضی ڈیوٹی کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت کے ترجمان ہی یاؤڈونگ نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اس اقدام کا انکشاف قانون اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف چین کی ای ویز صنعت کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچائے گا بلکہ یورپ اور چین کے درمیان نئی توانائی گاڑیوں کے شعبے میں تعاون کو متاثر کرے گا اور عالمی آٹو موٹیو صنعتی اور سپلائی چینزمیں بگاڑ پیدا کریگاجو یورپی یونین میں بھی موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا اقدام واضع تحفظ پسند ی ہے اور شبہ ہے کہ یہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے ، چین اپنے کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدات کرے گا۔ انہوں کہا کہ چین یورپی یونین پر زوردیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط کاموں کو درست کرے،چین فرانس یورپی یونین سہ فریقی اجلاس میں ہونیوالے اہم اتفاق رائے کو نافذ کرے اور تجارتی و اقتصادی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی