i بین اقوامی

یورپ میں ہیٹ ویو، رواں صدی کے آخر تک سالانہ 90 ہزار ہلاکتیں ہوں گیتازترین

November 09, 2022

یورپ کے ماحولیاتی ادارے یورپین انوائرمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو تو گرمی کی لہریں یا ہیٹ ویوز صدی کے آخر تک ہر سال یورپ کے 90 ہزار شہریوں کی موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا موافق اقدامات کے بغیر، اور سنہ 2100 تک تین ڈگری سیلسیس گلوبل وارمنگ کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے 90 ہزار یورپی سالانہ شدید گرمی سے مر سکتے ہیں۔انوائرمنٹ ایجنسی کے تخمینے کے مطابق اگر تین ڈگری سینٹی گریڈ کے بجائے ایک اعشاریہ پانچ یا ڈیڑھ ڈگری سیلسیس کی گلوبل وارمنگ ہو تو یہ اموات سالانہ 30 ہزار تک کم ہو جاتی ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک نے گلوبل وارمنگ کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح یعنی 1.5 ڈگری سیلسیس تک رکھنے کا عہد کیا ہے انشورنس کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 1980 سے سنہ 2020 کے درمیان تقریبا ایک لاکھ 29 ہزار یورپی باشندے گرمی کی شدت سے ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی