i بین اقوامی

یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، یوکرینی صدرتازترین

February 10, 2023

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، چند یورپی رہنماں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم لڑاکا طیاروں اور دیگر طیاروں کا مسئلہ حل کرنے کے قریب ہیں، یورپی رہنمائوں نے یوکرین کو لڑاکا طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان دینے کا وعدہ کیا ہے، تاہم زیلنسکی نے یورپی رہنماں کی جانب سے کئے گئے وعدے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں،زیلنسکی کے چیف آف سٹاف نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ یوکرین کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور جلد اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی تاہم کچھ لمحات کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں ترمیم کی اور لکھا کہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے 27 ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین پر حملے کے ذمہ دار روسی رہنماں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد یوکرین کے بغیر آزاد یورپ کا تصور نہیں کیا جا سکتا،رپورٹس کے مطابق یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے مغربی ممالک نے اب تک جنگی طیارے یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار بھیجنے سے انکار کیا ہے لیکن زیلنسکی کے دورہ یورپ کے دوران ایسے اشارے ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی