i بین اقوامی

یورپ کی سلامتی ہمیشہ کیلئے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی، فرانسیسی صدرتازترین

November 08, 2024

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی ہمیشہ کیلئے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد یورپی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکہ سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے تاکہ جیو پولیٹکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لازما ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکا کے حوالے نہیں کرنے چاہئیں، صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاس میں دوبارہ آجانے کا مطلب ہے کہ وہ اپنے عوام اور امریکی مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔انہوں نے یہ تمہید باندھنے کے بعد یورپی رہنماں سے دریافت کیا ہم اپنے یورپی عوام کے مفادات کے دفاع کے لیے خود کو تیارسمجھتے ہیں؟ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکرون نے مزید کہا یوکرین کا روس کے خلاف جنگ جیتنا یورپ کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارا مفاد یہ ہے کہ روس کسی صورت نہ جیتے۔واضح رہے فرانس اور جرمنی کے وزرائے دفاع نے اسی پس منظر میں بدھ کے روز پیرڈ میں ہنگامی طور پر ملاقات کی اور یورپ کے لئے ممکنہ منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا، اب یورپی لیڈروں نے اسی بارے میں سر جوڑ لئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی