یونان میں ٹرین حادثے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ خوفناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 43ہو چکی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک حادثے پر ان کو صدمہ پہنچا ہے اور وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں،دوسری جانب یونانی وزیر اعظم نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غلطی سے پیش آیا ہے،وزیر اعظم نے حادثے کی تحقیقات، ملکی سطح پر تین روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں کرنے کا بھی اعلان کیا،واضح رہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے تھیسالونیکی شہر جانے والی مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی ، ٹرین پر کل 350مسافر سوار تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی