یونان کے ایک جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیںدو دن میں کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس کے جزیرے کے قریب پیش آیا۔کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو ابھی تک بچایا جا سکا ہے۔ 15 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 20 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی لیسبوس کے مشرقی حصے میں ڈوبی جو ترکی کے ساحل کا قریبی علاقہ ہے۔واقعے کے بعد یونانی ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد سے امدادی کام شروع کیا گیا جبکہ اس علاقے میں موسمی حالات خراب ہیں اور تیز ہواں کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔تین افراد ایک دور علاقے میں پھنسے ہوئے تھے جن کو بچا لیا گیا۔لیسبوس کے وسیع ساحل کے ساتھ ان تارکین وطن کی تلاش کی جا رہی تھی جو ممکن ہے ساحل تک پہنچے ہوں۔ واقعے کے بارے میں معلوم ہوا کہ سخت طوفان کے دوران کشتی ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔ واقعہ کائیتھرا کے جزیرے کے قریب پیش آیا تھا جو سمندر کے جنوبی حصے کی طرف واقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی