عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہنس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بغیر اسپتالیں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتی، میٹرنٹی یونٹس کو انکوبیٹرز، ویکسین ڈیپو کو ریفرجریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور سرجری کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ 50 فیصد سویلین انرجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے، اب موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں مائنس 20 ڈگری کمی کے بعد یوکرین میں صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی