i بین اقوامی

یوکرینی صدر زیلنسکی کا دورہ یورپ، لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا مطالبہتازترین

February 09, 2023

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانیہ اور دیگر مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی طیارے بھیجیں تا کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کی فتح کو یقینی بنایا جا سکے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے برطانیہ کا دورہ کیا جہاں برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور کنگ چارلس سے ملاقات کی ، بعد ازاں زیلنسکی نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک عشائیہ میں بھی شرکت کی،یوکرینی صدر نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے روس کے ساتھ جاری جنگ میں برطانیہ کی حمایت کے لیے اس کی تعریف کی اور جنگی طیاروں کے لیے اپنی درخواست کا اعادہ کیا،زیلنسکی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں برطانوی وزیر اعظم سنک نے کہا کہ جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے کے قابل ہونے کا پہلا قدم فوجیوں یا پائلٹس کا ہونا ہے جو انہیں استعمال کرنے کے قابل ہوں، یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں کچھ وقت لگتا ہے، ہم نے آج اس عمل کو شروع کیا ہے،برطانیہ نے یوکرین کی فوج کی تربیت کے پروگرام کو بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پائلٹ نیٹو فوجی اتحاد کے معیار کے جدید ترین جیٹ طیارے اڑا سکیں،علاوہ ازیں زیلنسکی نے بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر چارلس کا کہنا تھا کہ ہم سب آپ کے بارے میں فکر مند ہیں اور آپ کے ملک کے بارے میں اتنے عرصے سے سوچ رہے ہیں کہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی