یوکرینی فوج نے کرائمیا کے قریب مقبوضہ شہر کھیرسن کو روسی فوجیوں سے آزاد کروانے کے لیے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کر دی ہے ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو کرینی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پیر کی رات روسیوں کی قائم کردہ پہلی دفاعی لائن کو توڑتے ہوے آگے کی طرف پیش قدمی کی ،یوکرین میں اعلیٰ حکام نے کہا کہ کیف نے دریائے دنیپرو کے پار روسی فوجیوں کو پسپا کرنے اور مقبوضہ جنوبی شہر کھرسن کو دوبارہ آزادکروانے کے لیے پیش قدمی شروع کردی جبکہ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے یوکرین کے جنوبی شہر کھیرسن اور میکوائیو علاقوں میں تین سمتوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے یوکرینی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، شہر میں روسی فضائی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ دریائے دنیپرو کھیرسن میں واقع اہم روسی سپلائی لائن کا پل پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ، یوکرین کی گولہ باری اور راکٹ حملہ سے ایک چرچ، ایک اسکول اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، یاد رہے کہ 2 لاکھ 80 ہزار پر مشتمل باشندوں کا کھرسن شہر کریمیا کے قریب روسیوں کے 3 مارچ کو قبضے میں آنے والا پہلا بڑا شہر تھا۔
کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی