لتھوانیا کے وزیر دفاع ارویڈس آنوساوسکاس نے کہا ہے کہ یوکرین کا روس کے خلاف جنگ جیتنا ضروری ہے بصورت دِیگر پورے علاقے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔آنوساوسکاس نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد اتحادیوں نے دفاعی بجٹ میں اہم پیمانے پر اضافے کے لئے تاریخی فیصلے کئے ہیں۔لتھوانیا کے دفاعی بجٹ کے بارے میں بھی مستحکم اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا ہدف اپنے دفاعی مصارف کو ملک کی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے 3 فیصد تک لانا ہے۔آنوساوسکاس نے کہا ہے کہ روس براہ راست اور طویل المدت خطرہ ہے۔ لتھوانیا کی سرحدیں روسی زمین کلینن گارڈ اور بیلاروس کے ساتھ ملتی ہیں۔ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ ثابت کرتی ہے کہ لتھوانیا کو درپیش فوجی خطرہ ایک حقیقی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس کا جارحانہ فوجی نقطہ نظر، کلینن گارڈ میں متعین بھاری فوجی قوت، روس کے فوجی سسٹم سے مکمل منسلک بیلاروس، لتھوانیا اور علاقے بھر کے لئے سنجیدہ سطح پر خطرہ تشکیل دے رہا ہے۔ اس وجہ سے نیٹو کی جارحیت میں اور خاص طور پر بالٹک ممالک کی دفاعی حیثیت میں مضبوطی نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے۔وزیر دفاع 'ارویڈس آنوساوسکاس' نے کہا ہے اس جنگ میں فتح کے لئے ہمارا ملک یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ لتھوانیا یوکرین کا ساتھ دیتا رہے گا۔ کیف کا یہ جنگ جیتنا ضروری ہے بصورتِ دیگر پورے علاقے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی