i بین اقوامی

یوکرین پر حملے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کیخلاف قرارداد منظورتازترین

October 13, 2022

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قرارداد یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں منظور کی گئی، ایک سو ترتالیس اراکین نے روس کے خلاف ووٹ ڈالے جبکہ 5 ارکان نے قراردادکی مخالفت کی جن ممالک میں بیلاروس، شام، ڈومینک ریپبلک، شمالی کوریا اورنکاراگوا شامل ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین، بھارت سمیت 35 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی