نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے ایک بار پھر یوکرین کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے لئے اپنی فوجی حمایت میں اضافہ کریں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو کو ایسا کوئی نشان نظر نہیں آتا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن امن کی تیاری کر رہے ہیں ، یوکرین کو زیادہ تیزی سے مسلح کرنے سے تنازعات کا جلد خاتمہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ نئے روسی حملوں کا آغاز ہمیں پہلے ہی نظر آ رہا ہے اس لئے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ہم رسد کی دوڑ میں ہیں، گولہ بارود، ایندھن اور سپیئر پارٹس جیسی کلیدی صلاحیتوں کو یوکرین تک پہنچنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی