i بین اقوامی

یوکرین کو امریکی اسلحے کی ترسیل کی وجہ سے پینٹاگون کے اسلحہ سٹاک میں کمی نہیں ہوئی ، امریکی محکمہ دفاعتازترین

August 30, 2022

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک مرتبہ پھر ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یوکرین کو امریکی اسلحے کی ترسیل کی وجہ سے پینٹاگون کے اسلحہ سٹاک میں کمی ہو گئی ہے ،پینٹا گون کے ایک سینئیر ذمہ دار نے اس بارے میں دوٹوک کہا ہے کہ ہمارے پاس جو بھی ہے ہم فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ہم آج بھی اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں،اہلکار نے کہا کہ امریکہ کسی کو بھی اسلحہ دینے سے پہلے مسلسل اپنی دفاعی تیاریوں اور اس سلسلے میںترجیحات کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔، انہوں نے کہا کہ یہ بات مناسب نہیں ہے کہ 155ایم ایم کے شیل پینٹاگون کے پاس کم ہو گئے ہیں، امریکہ کے پاس جنگی ضروریات کے لیے وافر مقدار میں اسلحہ موجود ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی