یوکرین نے کہا ہے کہ ا سے زمین سے فضا میں مار کرنے وا لا گائیڈڈ میزائل نظام (پیٹریاٹ )موصول ہو گیا ہے۔جاپانی خبررساں ادارے نے یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنِکوف کے حوالے سے بتایا کہ اْن کے ملک کو زمین سے فضا میں مار کرنے وا لا گائیڈڈ میزائل نظام پیٹریاٹ موصول ہو گیا ہے جس سے جنگ کے دوران روسی حملوں سے بچائو میں مدد ملے گی۔اولیکسی ریزنِکوف نے کہا کہ آج ہماری خوبصورت فضا محفوظ ہوگئی ہے کیونکہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام ہمیں موصول ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بتائے بغیر کہ کتنے نظام فراہم کیے گئے ہیں، امریکا، جرمنی اور ہالینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے شراکت داروں نے جو کہا تھا اْس کی پاسداری کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی