i بین اقوامی

یوکرین کا روس کے سرحدی شہر پر میزائل حملہ، حملے میں روسی انتظامی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیاتازترین

June 02, 2023

یوکرین نے روس کے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین روسی شہری زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے شہر بلیگوروڈ کے مرکز اور مضافات میں میزائل داغے ہیں ، حملے میں روسی انتظامی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا،کریملن مخالف گروپ نے روسی فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کرکے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے،کریملن مخالف گروپ نے جمعرات کے روز ڈرون فوٹیج بھی جاری کی جس میں دعوی کیا گیا کہ روس کے بیلگوروڈ علاقے میں روسی فوجی سازو سامان کو تباہ کیا گیا،دوسری طرف روس نے مشرقی یوکرین اور دارالحکومت کیف پر میزائل داغ دیئے، حملے میں تین افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے، حملے میں کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،یوکرینی حکام کے مطابق روسی افواج نے ڈیسیانسکی اور دنیپرو وکسکی کے علاقوں میں کارروائی کی، کیف اور مشرقی یوکرین کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے تک فضائی بمباری جاری رہی، روسی افواج نے دراندازی پر تیس یوکرینی جنگجوں کو ہلاک کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی