i بین اقوامی

یوکرین کا بیلاروس سے سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہتازترین

August 26, 2024

یوکرین نے بیلاروس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی مشترکہ سرحد پر تعینات بیلاروس کی افواج کو واپس بلا لے،یوکرین کی وزارت خارجہ نے بیلاروس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماسکو کے دبا ئومیں رہتے ہوئے المناک غلطیاں نہ کرے، یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بیلاروس کی مسلح افواج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر دوستانہ کارروائیاں بند کریں اور سرحد سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کی اسپیشل فورسز اور سابق ویگنر کرائے کے جنگجو سرحد پر موجود فوجیوں میں شامل تھے۔ان کے سازوسامان میں ٹینک، توپ خانے، فضائی دفاعی نظام اور انجینئرنگ کا سامان شامل تھا، جو یوکرین کی شمالی سرحد کے قریب گومل خطے میں واقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بیلاروس کے عوام کے خلاف کبھی کوئی غیر دوستانہ قدم نہیں اٹھایا اور نہ ہی کرے گا۔واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 18اگست کو کہا تھا کہ یوکرین نے بیلاروس کی سرحد پر ایک لاکھ 20ہزار سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی