یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ماسکو پر جوہری بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ زاپوریزہیا سے قابضین کو بھگانے کے لیے فوری ردعمل ظاہر کریں،زیلنسکی نے قوم سے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین سے روسیوں کا مکمل انخلا ہی پورے یورپ کے لیے جوہری تحفظ کی ضمانت ہو سکتا ہے،ماسکو اور کیف نے جمعرات کو ایک دوسرے پر زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب گولہ باری کا الزام لگایا تھا، یوکرین پر روس کے حملے کے پانچ ماہ بعد یہ جنگ کی ایک خطرناک صورتحال قرار دی جا رہی ہے،دونوں فریقین نے کہا کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے،زاپوریزہیا یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب ہے جو حالیہ دنوں میں نئی لڑائی کا مرکز بنی ہوئیہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی